صوبے کے دوسرے پریس کلبوں کے صحافیوں کی طرح چترال پریس کلب کے صحافیوں کو بھی میڈیا کالونی دینگے نئے آنے والے اے ڈی پی میں چترال کے صحافیوں کے لئے سکیم رکھیں گے چترال جیسے علاقے میں صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں صوبائی حکومت صحافیوں کے تمام مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے چترال پریس کلب کی نومنتخب کابینہ سے حلف اٹھانے کے تقریب میں کیا تقریب حلف برداری میں چترال سے ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ،سیکرٹری اطلاعات قیصر عالم اور ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن فردوس خان نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں صحافی اپنی غیر جانبدارانہ صحافت کے ذریعے نہ صرف عوام کے مسائل حکومت کے سامنے لاتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لئے بھی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافتی لحاظ سے بھی چترال بہت اہمیت کا حامل ہے چترال سیاحت کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے صوبائی حکومت کے تجویز کردہ 25نئے سیاحتی مقامات میں چترال کے علاقے بھی شامل ہیں ڈیویلپمنٹ جرنالزم کی وجہ سے حکومت کو مثبت اقدامات اٹھانے میں آسانیاں ہوتی ہے ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے سی پیک جیسے پراجیکٹ کو مزید کامیاب بنانے کے لئے صحافی بالعموم اور چترال کے صحافی بالخصوص اپنا کردار مزید موثر طریقے سے ادا کریں۔صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی اور سیکریٹری اطلاعات قیصر عالم کو چترال پریس کلب کی جانب سے تقریب میں چترالی روایت کے مطابق چترالی چغہ بھی پہنایا گیا۔بعدازاں صوبائی وزیر نے ضلع مہمند کے ممبر قومی اسمبلی ساجد خان کی زیر قیادت آئے ہوئے مہمند ضلع کے صحافیوں سے سے بھی ملاقات کی ممبر قومی اسمبلی نے انضمام کے بعد ہونے والے اقدامات کے بارے میں صوبائی وزیر کو بتایا مہمند پریس کلب کے صحافیوں نے شوکت یوسفزئی کو علاقے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا صوبائی وزیر نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ صحافیوں کو جہاں بھی مسائل درپیش ہوں گے ان سب کو حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بہت جلد وہ مہمند پریس کلب کا دورہ بھی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات