چترال(نمائندہ چترال میل) تھانہ چترال کے حدودات میں منشیات فروشوں کے خلااف کاروائیوں میں تقریباً 10339گرام چرس جوکہ 10کلوگرام 339گرام بنتے ہیں چترال پولیس نے ایس ایچ او چترال تھانہ منیر الملک کی قیادت میں مختلف مقامات سے برآمد کرکے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات تھانہ چترال میں درج کیے۔منشیات فروشوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش (1) مجید اللہ ولد احباب حسین سکنہ مغلاندہ چترال سے کل1102گرم چرس(2) بلال احمد،منظور احمد پسران علی احمد سکنہ فیض آباد ہون سے1200گرام چرس(3) محمد عباس سکنہ رضاندہ جغور سے490گرام چرس(4)فیاض احمد ولد عبدالجبار سکنہ بروز سے50 8گرام چرس(5)عظمت اللہ ولد زردولہ بروز سے 500گرام (6)مجیب الرحمن ولد نورولی اورغوچ سے372گرام(7)رحمت حسین عرف حوالدارسنگور سے427گرام چرس،(8)الیاس ولد عبدالجبار بروز سے600گرام چرس برآمدکرکے اُن کے خلاف ایف آئی ار رجسٹرڈ کی گئی۔جبکہ ریاض احمد سکنہ چمرکن سے15بوتلیں دیسی شراب،ندیم حسین ولد احبا ب حسین مغلاندہ سے 9لیٹر دیسی شراب،عبدالقادر ولد محمد کریم سکنہ ریحانکوٹ سے37گرام ہیروئین برآمد ہوکر مقدمات درج ہیں۔ایس ایچ او تھانہ چترال منیر الملک نے لوکل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چترال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے اور چترال سے منشیات کا خاتمہ کرنے تک کاروائیاں جاری رہی گی۔چترال پولیس چترال سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے پُرعزم ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کی تعاون سے انشاء اللہ چترال سے منشیات فروشوں کا صفایا ہوکر رہے گا۔عوامی حلقوں چترال پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں پر چترال پولیس کے ڈی پی او،ایس ایچ او منیر الملک سمیت پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورآئیندہ کے لئے بھی منشیات فروشوں کے خلاف مزید کارائیاں کرنے کی اُمید کا اظہار کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات