چترال (نمائندہ چترال میل) نذیر احمد صد آئی ایس ایف چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں 48 گھنٹوں سے بجلی کے غیر اعلانیہ بریک ڈاؤن کی تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کو قرارواقعی سزاد ی جائے۔ اُنہوں نے اس بات پربھی غم و غصے کا اظہار کیا ہے کہ PESCO حکام اور واپڈا کے اہلکار چترال کے عوام کی شرافت اور امن پسندی کا نا جائز فائدہ اُٹھارہے ہیں۔ اگر گولین کی بجلی کو ڈائریکٹ تیمرگرہ لے جانا تھا تو کو غذی میں سوئچ یارڈ اور جوٹی لشٹ میں گرڈ سٹیشن کا ڈرامہ رچانے کی کیا ضرورت تھی؟ اگر گولین گو ل پاور پراجیکٹ کی مشینری دو نمبر ہے یا جو ٹی لشٹ گِرڈ کی مشینری نا قص ہے تو ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چترال کے سماجی اور کاروباری حلقوں نے بھی واپڈا، پیسکو اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف ہڑتال کی کا ل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اگر عوام سڑکوں پر آگئے تو واپڈا والوں کو عوام کے غیض و غضب سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔اگر یہ وفاقی حکومت کے خلاف سازش ہے تو اس سازش کو بے نقاب کیا جائے۔ اور ٹاؤن چترال کے لئے SRSP کے 36 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بننے والی بجلی گھر سے عوام کو ابھی تک فائدہ نہیں ہوا حکومت کو چاہیئے کہ اس بجلی گھر کی ناکامی کی وجہ بھی عوام کے سامنے لایا جا ئے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





