چترال (نما یندہ چترال میل) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے کہا ہے کہ ارندو میں دیسی ساخت کے دھماکے کا گزشتہ دنوں جس بزدالانہ حرکت کا ارتکاب کیا گیا ہے، اس سے ہمارے عوام کے حوصلے ہر گز پست نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل جائے گی۔ پیر کے روزجاری شدہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چترال لیویز کے جوان کی شہادت کا بدلہ لینے کی پوری پوری قوت رکھتے ہیں اور ہماری امن پسندی کو کسی قسم کی کمزوری پر محمول نہ کیا جائے۔ پریس ریلز میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور مستقبل میں افغان علاقے سے دراندازی کو مکمل روکنے کے لئے جاری اس پراجیکٹ کو ایسے واقعات کی وجہ سے نہیں روکا جاسکتا اور فینسنگ کا کام عنقریب مکمل کیا جائے گا۔ دریں اثنا ارندو چترال کے مشران نے کہا ہے کہ وہ پاک آرمی پر مکمل اعتماد اور بھروسہ رکھتے ہیں اور علاقے کو تحفظ فراہم کرنے میں وہ بھر پور ساتھ دینے اور ہرقسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ ادھر چترال ٹاسک فورس کے ونگ کمانڈر اور آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور سول انتظامیہ کے افسران نے چترال لیویز کے شہید جاوید اللہ کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی کی اور ملک کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر ا ن کو خراج تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





