چترال(نمائندہ چترال میل)گذشتہ روزشاشاشغور میں ڈیوٹی پر موجود وائلڈلائف اسٹاف بذریعہ دوربین دو اشخاص کو 10سالہ مارخور پر فائر کرتے ہوئے دیکھا اور وقت ضائع کئے بغیر جائے وقوعہ پہنچنے کی کوشش کی مگر ملزماں جانور کو زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہوئے اور زخمی جانور بھی مشکل پہاڑ میں پناہ لی۔
اگلے دن زخمی جانور جب پہاڑ سے نیچے آیا تو وائلڈلائف اسٹاف نے وہاں موجود کمیونٹی کی مدد سے اسکی علاج معالجے کی غرص سے جانور کو قابو میں کرنے میں کامیاب ہوئے اور جلدازجلد وئٹرنیری ہسپتال چترال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم مارخورراستے میں ہی مرگیا اور اس مردہ مارخور کا چترال ویٹرنیری ہسپتال میں ڈاکٹرشیخ احمد نے پوسٹ مرٹم کیا۔
جبکہ ملزم اسلم بیگ ولد میرساکنہء آوی شغور کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ 2015کے تحت چالان چاک کیا گیا۔ محمد حسین ڈی۔ایف۔او وائلڈلائف چترال، ارشاد احمد ڈی۔ایف۔او چترال نور جما ل ایس۔پی اپریشن چترال پولیس اور ان کے عملے کے ہمراہ ملزم کے گھر پر کامیاب چھاپہ مارکر ملزم اسلم بیگ کو اس کے گھر واقع شغور سے برآمد کرکے گرفتار کیااور آج صبح اسسٹنٹ کمشنر چترال کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت عالیہ نے ملزم اسلم بیگ کو جیل بھیج دیا۔ جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





