چترال(نمائندہ چترال میل)ڈی۔پی۔اوچترال محمد فرقان بلال(پی ایس پی) نے علاقہ ارندو (بارڈرایریا) میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں علاقہ عمائدین، مشران،پی ایل سی ممبران اورویلیج کونسل کیممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عمائدین نیڈی۔پی۔او چترال کوعلاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا- ڈی۔پی۔او چترال نے پولیس سیمتعلقہ مسائل کے حل کے لئیموقع پراحکامات جاری کیے۔علاقہ میں تعلیم کے میدان میں درپیش مسائل سے متعلق ڈی۔ پی۔اوچترال نے چترال پولیس میں سے 4 قابل اساتذہ مہیا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جوآنے والے ہفتے سے ارندو کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے منور کریگے۔ کھلی کچہری میں دیگر محکموں کے مسائل سے متعلق استدعا کی گئی کہ ڈی۔پی۔اوچترال ان عوامی مسائل کو دیگرمحکموں کے آفسران بالا کے گوش گزار کرے۔ ڈی۔پی۔اوچترال نیاس بات کی بھی یقین دہانی کی کہ وہ انکے تحفظات اور مطالبات متعلقہ اداروں کے سربراہان تک پہنچائینگے۔کھلی کچہری میں پی ایل سی ممبران کی موجودگی کوغنیمت جان کر ڈی۔پی۔اوچترال نیعلاقائی سطح پر ہونیوالیمسائل کو باہمی مشاورت اورجرگہ سسٹم سیحل کرنے کی ہدایت کی اوران کی سابقہ کارگردگی کو بھی سراہا۔آخرمیں ڈی۔پی۔اوچترال نیارندو کیعوام سے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ ہونے والی کھلی کچہری میں ضلعی سربراہان کو شرکت کی دعوت دینگے۔اس طرح کھلی کچہری دعائیہ کلمات سے اختتام پزیر ہوئی
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات