پشاور(نما یندہ چترال میل)ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو کھلا خط لکھ دیا۔خط میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتالگرم چشمہ اور ار ایچ سی ہسپتال شاگرام تور کہو اپر چترال کو بلا تاخیر آغہ خان ہیلتھ سروسز سے واپس لے کر صوبائی محکمہ صحت کے ذریعہ چلایا جائے یہ دونوں تحصیلوں کے عوام کامطالبہ ہے اس طرح بونی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بھی کسی بھی NGO کے حوالہ نہ کیا جائے بصورت دیگر اس فیصلہ کے خلاف عوام ردّ عمل آئے گا اور امن و امان کا مسئلہ بھی پیدا ہونے کا قوی امکان ہے دریں اثنا مولانا چترالی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولت دینا حکومت کا کا م ہے نہ کہ NGO کا. ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت صحت اور تعلیم کے مرا کزکو پرائیویٹائیز کرنا یا NGO کے حوالہ کرنا چاہتی ہے اور NGO کے ذریعہ صوبہ کو چلانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ چترالی قوم اب بیدار ہو چکی ہے اور ان کے منتخب نمائندے بھی کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے اور چترال کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر زور دار آواز اٹھائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





