چترال (نما یندہ چترال میل) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لویر اور اپر چترال کے اضلاع میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جن میں یارخون (اپر چترال) اور شیشی کوہ (لویر چترال) شامل ہیں۔ انہوں نے متاثریں سے مل کر ان کے مسائل دریافت کئے اور ان میں ریلیف کے اشیاء اور سیلاب سے جان بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر وزیر محنت وثقافت شوکت یوسفزئی اور معاون خصوصی وزیر زادہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ شیشی کوہ کے مقام پر اپنے خطاب میں انہوں نے لویر اور اپر چترال کے اضلاع سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے پچاس پچاس کروڑ روپے کی پیکج کا اعلان کیا ا ور کہاکہ دونوں اضلاع میں مکمل اور جزوی طور پر متاثر گھروں اور فصلوں کی فہرستیں مکمل ہونے کے بعد متعلقہ طریقہ کار کے مطابق نقصانات کی تلافی کی جائے گی۔ا نہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے ساتھ ہے اور آخری متاثرکی آباکاری اوربحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ محمود خان نے کہاکہ اپر چترال کو ضلع کا درجہ دینا اور دروش کو تحصیل کا درجہ دینا اور یہاں گرلز ڈگری کالج کا قیام پی ٹی آئی حکومت کاکارنامہ ہے۔ انہوں نے شیشی کوہ کی گوجر برادری کو باضابطہ طور پر پی ٹی آئی حکومت میں دعوت دیتے ہوئے کہاکہ انہیں سوات میں ان کے حلقے میں بھی گوجر برادری کی مکمل حمایت حاصل ہے جوکہ ان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرتے آرہے ہیں اور یہاں بھی اس برادری کو چاہئے کہ وہ عمران خان کے جھنڈے تلے جمع ہوجائیں کیونکہ عمران خان پاکستان کی سیاست میں برانڈ کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں اور اس وقت پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ اگلے عام انتخابات میں عمران خان دوتہائی اکثریت سے اس ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوں گے کیونکہ اس ملک کے مسائل کا حل ان ہی کے پاس موجود ہے اور وہ ہی عوام کو مہنگائی سے نجات دلاسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اسلام آباد میں ہونے والی پی ٹی آئی کی ٹیلی تھان میں متاثرین سیلاب کے لئے امداد جمع کرتے ہوئے یہ حقیقت قوم پر اشکارا ہوجائے گی کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہنے والوں کی تعداد ذیادہ ہے یا امپورٹڈ حکومت والوں کی۔ اس سے قبل انہیں سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے سابق یونین ناظمین سہراب خان اور شیر محمد گوجر نے شیشی کوہ ویلی کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا جن میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ خصوصی امداد، انفراسٹرکچرز کی مکمل بحالی، مداک لشٹ روڈ کو مناسب مقام سے گزارنے کے لئے سروے کرنا، ہسپتال کی اپ گریڈیشن، جیپ ایبل اور پیدل پلوں کی بحالی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ارشاد مکرر نے وزیر اعلیٰ پر زور دیاکہ وہ علاقے میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں کو سامنے رکھتے ہوئے بنکوں میں لی گئی زرعی قرضہ جات کو مکمل معاف کرنے ا ور چترال شہر کے قریب جوٹی لشٹ میں گرڈ اسٹیشن کو دریا بردگی سے بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی پشتے کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال انور الحق، ڈی پی او لویر چترال سونیہ شمروز خان، تحصیل چیرمین دروش شہزادہ خالد پرویز کے علاوہ پی ٹی آئی کے مقامی قیادت رضیت باللہ، حاجی گل نواز، حاجی سلطان، ضلعی زکواۃ چیرمین حیات الرحمن، شیشی کوہ وادی کے ویلج چیرمین بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔