چترال (محکم الدین) چترال چیمبر آف کامرس اور کلین اینڈ سیسف گرمچشمہ نے ایک یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔ جس کے مطابق لٹکوہ میں گرم چشمہ کے ایریا کی صفائی و مقامی کلچر کو بر قرار رکھتے ہوئے سیاحتی نقطہ نگاہ کے مطابق آمدنی پیدا کرنے والے ذرائع کے طور پر تعمیرات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایم او یو کے دستخط کی ایک مختصر و پُر وقار تقریب ویلج کونسل آفس گرم چشمہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایم پی اے وزیر زادہ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمت اعظم چیر مین کلین اینڈ سیف گرم چشمہ، قیمت خان چیرمین کمیٹی اور کونسلر نواب خان نے کہا۔ کہ گرم چشمہ کے چشموں کی بہت بڑی اہمیت ہے۔ پوری دنیا سے لوگ سیاحت کی غرض سے اور بعض بیماریوں کیلئے ان چشموں سے فیضیاب ہونے کیلئے یہاں آتے ہیں۔ لیکن اب چشموں کا اٰیریا انتہائی طور پر متاثر ہو چکا ہے اور ان چشموں کی بقا کو بھی خطرہ لا حق ہے۔ کیونکہ بعض لوگ ان پر قبضہ جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ ان چشموں سے لٹکوہ کے لوگ قدیم الایام سے فائدہ اُٹھاتے آئے ہیں۔ اور آج بھی لوگوں کو ان سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے۔ اس لئے ضروری ہے۔ کہ ان کی ثقافتی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے ایسا پراجیکٹ عمل میں لایا جائے۔ کہ سیاحت کو ترقی ملے اور آمدنی بھی پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے کہا۔ کہ یہ چشمے اب مختلف لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ جو ان پر قابض ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایم پی اے وزیر زادہ نے کہا۔ کہ گرم چشمہ کے چشمے نایاب قدرتی وسائل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اور یہ اس علاقے کا بہت بڑا سرمایا ہیں۔ جن سے استفادہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ حکومت سیاحت کے فروغ میں ان چیزوں کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ اس لئے ان چشموں کو لٹکوہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ا نہوں نے کہا۔ کہ اگر لوگ اس کی بہتر تعمیر کیلئے متفق ہیں۔ تو فنڈ کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو گا۔ ممبر چترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان نے کہا۔ کہ اس کیلئے ایک مکمل پلان بنایا جائے گا۔ جس میں تمام پہلووں کو پیش نظر رکھ کر اس پراجیکٹ کی تعمیر کی جائے گی۔ یہ وہ اثاثہ ہے۔ جسے مارکیٹ کرکے گرم چشمہ کے لوگ سیاحتی آمدنی سے اپنی زندگی خوشحال بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسرار صبور نے منصوبے کے مختلف پہلووں کا گہرا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ قبل ازین ویلج کونسل اور کلین اینڈ سیف گرم چشمہ کی طرف سے ایم پی اے وزیر زادہ کو چترالی چوغا پہنایا گیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





