(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت ثقافت ارکیالوجی کھیل ونوجوانان امور عاطف خان نے کیلاش قبیلے کی ثقافت کو محفوظ بنانے اور چترال میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ڈائرکٹر آرکیاکوجی کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاہے کمیٹی فرینڈ ز آف کیلاش،مقامی آبادی اور یونیسکو کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی جو ایک مہینے کے اندر اندر کیلاش قبیلے کی ثقافت کو محفوظ بنانے اور چترال میں سیاحت کو فروغ کے لئے سفارشات تیار کرکے پیش کریگی۔یہ فیصلہ کیلاش کلچر کو محفوظ بنانے اور چترال میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔اس موقع پر کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے ممبرصوبائی اسمبلی وزیر زادہ، محکمہ سیاحت کے ایڈیشنل سیکٹری بابر خان،منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد اور ڈائریکٹر آرکیاکوجی بھی موجود تھے۔اجلاس میں کیلاش قبیلے کے تین وادیوں رمبور،بمبوریت اور بریر میں محکمہ آرکیالوجی کی اجازت کے بغیر تعمیراتی کام پرمکمل پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔۔اجلاس میں کیلاش قبیلے کی قبرستان،عبادت گاہوں اور کیلا ش کی خوبصورتی کے لئے 15کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔سینئر وزیر نے کہا کہ کیلاش قبیلے کے نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لئے خیبر پختونخوا امپیکٹ چیلنج پروگرام کے تحت ترجیحی بنیادوں پر گرانٹ بھی فراہم کیے جائیگے۔سینئر وزیر نے کہا کہ کیلاش میں روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے سپورٹس گراونڈ بنائے جائینگے۔اسکے علاوہ کیلاش فیسٹول چاوموس کے لئے محکمہ سیاحت کو ہر قسم کی تیاری کرنے اور اس سلسلے میں کیلاش قبیلے کیساتھ بھرپور تعاون کی ہدایت کردی۔سینئر وزیر نے محکمہ آرکیاکوجی کو کیلاش قبیلے کی تاریخی گاوں جنجریت کی بحالی اور اسے خوبصورت بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





