خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مال شکیل احمد اےٖڈوکیٹ نے چترال کو 2 اضلاع میں تقسیم کی منظوری کو وہاں کے عوام کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے تخفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے چترال کے عوام کی پسماندگی دور ہونے کے ساتھ ساتھ اُن کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ضلع چترال سے آنے والے عوامی جرگے کو چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے نوٹیفیکشن حوالے کرنے کے موقع پر کیا۔ جرگے کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی وزیرزادہ اور پی ٹی آئی چترال کے ضلعی صدر عبوالطیف کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر علاقہ عمائدین اور پارٹی عہدیداران بھی موجود تھے۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ما ل نے کہا کہ ضلع چترال کے عوام کے لئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ اضلاع کو دیگر اضلاع کے مساوی ترقی دینے کیلئے جامع پالیسی کے تحت اقدامات کرہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع چترال رقبے کے لحاظ سے صوبے کا سب سے بڑا ضلع ہونے کے علاوہ قدرتی وسائل سے مالامال اور سیاحتی اعتبار سے پرُکشش علاقہ ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ماضی میں کسی حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی جس سے علاقے کے عوام کے احساس محرومی میں اضافہ ہوا۔ شکیل احمد نے کہا خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے چترال کے عوام سے کئے گئے وعدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ضلع چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





