چترال (نمائندہ چترال میل) کاری کے کرکٹ گراونڈ میں کاری کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ چوتھی یاسر اللہ شہید میموریل کرکٹ ٹورنا منٹ کے فائنل میں بروز کرکٹ ٹیم نے سیالکوٹ سپورٹس کلب سنگور کو 30رنز سے شکست دے کر چیمپین قرارپائے۔ چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں مقابلہ اور ڈسپلن کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور وہ عملی زندگی میں ذیادہ مستعدی اور ذمہ داری سے اپنی ذمہ داریاں سنھبال لیتے ہیں۔ انہوں نے چترال کے ایک نوعمر شہید یاسر کے نام پر ایک منظم انداز میں کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر کاری کرکٹ کلب کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اپنی طرف سے بھی بہترین کھیل کامظاہرہ کرنے والوں کو انعامات دے دئیے۔فائنل میچ میں بروز ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سیالکوٹ ٹیم کو 101رنز کا ٹارگٹ دے دیا جبکہ مقررہ اووروں کے احتتام پر 71رنز بناسکے۔ بروز ٹیم کے عرفان کو میچ آف دی میچ اور رحمت جان کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں دروش سے لے کر برنس اور سین تک پچاس کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میچ کے موقع پر چترال سکاوٹس کے میجر مجید، کاری ویلج کونسل کے ناظم فضل الدین، شہید یاسر اللہ کے والد صوبیدار (ریٹائر ڈ)اور معززین علاقہ موجود تھے۔ کاری کرکٹ کلب کے صدر فضل رازق، سیکرٹری عبدالرشید، خزانچی سردار ولی اور جنرل سیکرٹری انعام اللہ نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے پر تمام شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات