چترال (نمایندہ چترال میل) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے چترال کے مختلف سڑکوں کی تعمیر کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہ چترال کی پسماندگی دور کرنے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ان سڑکوں کی تعمیر از بس ضروری ہے۔ تاہم اس حوالے سے قواعد ضوابط کے مطابق اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے رہنما اور اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے گذشتہ روز ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا، کہ بعض افراد اپنی سیاسی دکان چمکانے اور اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے چترال کے مختلف سڑکوں کی تعمیر کی منسوخی کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے۔ کہ چترال کے سڑکوں کے ریوائزڈ سٹیمیٹ تیار کئے گئے ہیں۔ اور چترال گرم چشمہ دوراہروڈ کی تعمیر پر جون 2019تک 500ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔ جبکہ گرم چشمہ روڈ کی مجموعی لاگت 8314.355ملین روپے ہے۔ اسی طرح چکدرہ چترال روڈ کاتخمینہ لاگت17423ملین روپے ،لواری ٹنل ایکسس روڈ پر 26855ملین روپے، ایون بمبوریت روڈ 4600 ملین روپے، بونی مستوج روڈ 16755.500ملین روپے ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ گرم چشمہ روڈ ٹینڈر کے پراسس میں ہے، اور چترال یونیورسٹی کی زمین کی خریداری کیلئے 83کروڑ روپے عنقریب ریلیز کئے جا رہے ہیں۔ وزیر زادہ نے کہا۔ کہ اپر چترال ڈسٹرکٹ کے حوالے سے دو دنوں کے اندر چترال کے لوگوں کو بڑی خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے سڑکوں کے لئے سابق ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں کی باتیں ہوا میں تیر چلانے کے مترادف ہیں۔ جن کی کوئی کاردگی نہیں ۔ صرف سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے بغیر انگلی کٹائے شہیدوں میں نام لکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










