چترال لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لیے ایم این اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی نے واپڈا ہاؤس میں پیسکو کے اہم ذمہ داران سے ملاقات کی

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نمائندہ چترال میل) چترال لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لیے ایم این اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی نے واپڈا ہاؤس میں پیسکو کے اہم ذمہ داران سے ملاقات کی ہے، روزانہ دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کا فیصلہ، آئندہ بروز گرڈاسٹیشن سے لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی کیونکہ ضلع چترال میں ماہانہ بلز باقاعدگی سے ادا کئے جا رہے ہیں اور کنڈا ڈال کر غیر قانونی بجلی کا استعمال ایک فیصد بھی نہیں دریں اثنا ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے چیف کمرشل پیسکو ڈاکٹر امجد اور ایکسیئن کمرشل خیبرپختونخوا حبیب الرحمان کا چترالی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا ہے اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں لائن لاسز، بلوں کی عدم ادائیگی اور کنڈا کلچر کا کوئی وجود نہیں البتہ میٹر ریڈروں کی کمی ماہانہ ریڈنگ او رآور بلنگ کی وجہ سے کچھ مسائل پیدا ہوئے تھے جسکوبنیادبناکرلوڈشیڈنگ کرناقرین انصاف نہیں۔