چترال (نمائندہ چترال میل) آسیہ مسیح کو بری کرنے کے خلاف چترال میں متحدہ مجلس عمل اور جماعت اہل سنت چترال نے مشترکہ طور پر ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس سے حافظ خوش ولی خان، قاری عبدالرحمن قریشی، مولانا جمشید احمد، مولانا اسرار الدین الہلال، مولانا عبدالشکور، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن، مولانا سلامت اللہ قاضی، مولانا عبدالسمیع، مولانا محمد عمر قریشی، مولانا جاوید الرحمن، مفتی شفیق اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے سے مسلمانوں کی دل ازاری ہوئی ہے جسے وہ برداشت نہیں کریں گے۔ اتالیق چوک میں واقع اس جلسے کے مقرریں نے کہاکہ ناموس رسالت پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا اور عشق رسول ہر مسلمان کی ایمان کا لازمی جز ہے اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا اور جب بھی اورجہاں بھی شان رسالت میں گستاخی کا ارتکاب کرنے کی ناپاک جسارت کرے، تو ان کے تن میں آگ لگ جاتی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا اور یہاں شعائر اسلام کے ساتھ مذاق اور شان رسالت کے خلاف بات اور فعل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مقررین نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس حساس معاملے میں مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی نشری تقریرزخم پر نمک پاشی سے کم نہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





