پشاور (نمائندہ چترال میل) وفاقی حکومت کی طرف سے چترال کے کسی بھی منصوبے کو ختم نہیں کیا گیا‘ مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے پھیلایا جانے والا پروپیگنڈہ گمراہ کن ہے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے صدر عبدالطیف نے مختلف حلقوں کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وفاق اورصوبے کی سطح پر چترال کی جامع ترقی کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اور چترال کے قدرتی وسائل کو ترقی دینے اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے قلیل المدتی اور طویل مدت کے منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیگی۔ انہوں نے کہاکہ بے بنیاد خبروں کی اشاعت کے بعد تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈسٹرکٹ ناظم چترال کے ساتھ این ایچ اے کے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام سے ملاقات کی گئی جنہوں نے ان خبروں کو گمرا ہ کن قرار دیا أانہوں نے کہاکہ چکدرہ چترال روڈ پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات میں اتفاق رائے ہو چکا ہے جبکہ کلکٹک چترال روڈ پر بھی آئندہ مالی سال میں کام شروع ہو گا۔ جبکہ گرم چشمہ روڈ کے لئے پچاس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بونی مستوج روڈ بھی بجٹ میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ بعض شکست خوردہ عناصر پی ٹی آئی کی حکومت کو بدنام کرنے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں۔ ان بیچاروں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ کسی منصوبے کا ٹینڈر ایک سے زیادہ تیکنیکی وجوہات کی بناء پر منسوخ ہو سکتا ہے اس کو بنیاد بنا کر قوم کو گمراہ کرنے کی روش نہیں ہونی چاہیے۔ اس سے ان عناصر کو ہی شرمندگی اٹھانا پڑیگی اور تحریک انصاف انشاء اللہ ان تمام منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنا کر قوم کے سامنے سرخرو ہو گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات