مجاز حکام نے فوری طورپر خیبر پختونخوکے سرکاری گرلز سکولوں کے فنکشنز اور تقریبات میں مرد شخصیات کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت پر پابندی عائد کردی

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)مجاز حکام نے فوری طورپر خیبر پختونخوکے سرکاری گرلز سکولوں کے فنکشنز اور تقریبات میں مرد شخصیات کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت پر پابندی عائد کردی ہے اس سلسلے میں گرلز سکولو ں میں کسی بھی مرد وزیر، رکن پارلیمنٹ، رکن صوبائی اسمبلی یا آفیسر کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو نہیں کیا جائے گا جبکہ گرلز سکولوں میں مرد ایم پی ایز اور افسران کا داخلہ بھی سختی سے بند ہوگا گرلز سکولوں میں صرف خاتون رکن پارلیمنٹ/ رکن صوبائی اسمبلی یا خاتون آفیسر کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا جائے گا اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے تمام گرلز سکولوں میں منعقد ہ تقریبات / پروگراموں کی میڈیا کوریج پر مکمل پابندی ہوگی اور اس طرح کی تقریبات کو سوشل میڈیا پر جاری نہیں کیا جائے گا۔ اس امرکا اعلان محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے میں کیا گیا۔