چترال پولیس کی جانب سے دروش میں کھلی کچہری کا انعقاد، علاقہ عمائدین نے مختلف مسائل سے ڈی پی او چترال کو آگاہ کیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)دروش میں کھلی کچہری کا انعقاد چترال پولیس کی جانب سے کیا گیا جس میں علاقہ مشران، ڈی آر سی ممبران، پی ایل سی ممبران کے علاوہ دیگر شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے باری باری پولیس سے متعلق اور دیگر مسائل جو علاقہ کو درپیش ہیں سے ڈی۔پی۔او چترال کو آگاہ کیا۔ پولیس سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان نے چترال اور چترال پولیس سے متعلق مسائل پر تفصیلی بحث کی کچھ مسائل جو پولیس سے متعلق تھے کو فوری حل کرنے کے احکامات صادر کئے۔ دیگر مسائل جو مختلف اداروں سے متعلق تھے ان کے حل کے لئے متعلقہ اداروں کے سربراہان تک عوام کی آواز کو پہنچانے کا وعدہ کیا۔ ڈی۔پی۔او چترال نے کہا کہ چترال کے عوام انتہائی مہذب ہیں جرائم کی شرح اگرچہ کم ہے مزید اس میں کمی لانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔چترال پولیس عوام دوست پولیس ہے چترال کے پرآمن ماحول اور عوام کی شائستگی اور یہاں کی تہزیب دیگر ممالک کے سیاحوں کو اپنے طرف کھینچ لاتے ہیں چترال کے امن میں چترال پولیس کا بھی اہم کردار ہے اس سلسلے میں آفسران بالا سے Tourist Police کی تعیناتی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ انشاء اللّٰہ چترال کے امن کو برقرار رکھنے میں پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی