چترال (نمایندہ چترال میل) کالاش ویلی رمبور کے معروف کالاش شخصیت تور خان ولد لال بیگ انجہانی ہو گئے۔ جس سے کلاش قبیلے میں انتہائی سوگ کا سماں ہے۔ اور تینوں کلاش ویلیز سے قبیلے کے لوگ اُن کی آخری رسومات کی آدائیگی کیلئے رمبور میں جمع ہو گئے ہیں۔ جبکہ چترال کے ڈپٹی کمشنر خورشید عالم محسود، چیرمین سنیٹ فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقے عثمان کاکڑ، سنیٹر محمدم خان موسی خیل، سنیٹر مومن خان آفریدی اور بڑی تعداد میں دیگر مہمان اُن کے آخری رسومات میں شرکت کی۔ اور مقامی عمائدین اور خاندان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اور کہا۔ کہ چترال کی ضلعی انتظامیہ اُن کے اس غم میں برابر کی شریک ہے۔ اور اسی لئے تعزیت کیلئے اُن کے پاس آئے ہیں، انہوں نے انجہانی کے بیٹے کو چترال میں تعلیم دینے کی یقین دھانی کرائی۔ اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت برزنگی خان نے غم میں شرکت پر ڈپٹی کمشنر چترال اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ا دا کیا۔ اور کہا کہ ملک کے ایوان بالا کے سنیٹرز اور ڈپٹی کمشنر و دیگر مہمانوں کی اُن کی غم شرکت اُن کیلئے نہایت اعزاز کی بات ہے۔ قبل ازین ڈپٹی کمشنر مہمانوں کو لے کر جب سوگ کی جگہ پر آئے۔ تو کالاش ثقافت کے مطابق انجہانی تور خان کے اعزاز میں رائفل سے پانچ فائر کئے۔ اور لوگوں سے ملے۔ انجہانی تور خان کی تعزیت کیلئے آنے والے مہمانوں کی ضیافت پر 30بکرے، ایک بیل ذبح کئے گئے جبکہ 110کلو گرام پنیر 80کلو گرام دیسی گھی جبکہ 40من آٹا خرچ کئے گئے۔ جن کی مالیت لاکھوں میں بنتی ہے۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی