(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر مال شکیل ا حمد ایڈوکیٹ نے بورڈ آف ریونیو کے حکام سے کہا ہے کہ صوبے میں زمینوں کے جاری ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور اس میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات ا ٹھائے جائیں۔ یہ ہدایت انہوں نے پشاور میں زمینوں کے ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو فخر عالم، ڈائریکٹر لینڈا ینڈ ریکارڈ محمد آصف، ڈائریکٹر لینڈکمپیوٹرائزیشن عطاء الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران صوبے میں زمینوں کی کمپیوٹرائزیشن کی موجودہ صورتحال اور اس سلسلے میں فنڈز کی کمی اور دیگر رکاوٹوں کے حوالے سے غور و حوض ہوا اور اجلا س میں کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں زمینو ں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے کے لئے ایک جامع حکمت وضع کی جائے گی۔ جس کے ذریعے جلد ہی مطلوبہ اہداف حاصل کئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر شکیل احمد نے کہا کہ صوبے کے 7 اضلاع میں کمپیوٹرائز یشن کا عمل ایک سال میں مکمل ہوگا جبکہ چترال میں زمینوں کے بندوبست کا کام بھی اسی سال تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ، دیر پائیں اور آپر دیر کی زمینوں کے بندوبست پر کام جلد ہی شروع کیا جائے گا۔صوبائی وزیرنے ضلع مردان میں لینڈ ریکارڈ کو درست کرنے کے لئے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ مال کے قوانین اور پالیسی میں ضروری ترامیم دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہونے چاہیئے۔صوبائی وزیر نے حکام کو ہدایت کی کہ یہ وہ صوبے میں سٹیٹ لینڈ ریکارڈ اکٹھا کریں تاکہ سرکاری زمین کو قابضین سے واگزار کرایا جائے۔
۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





