پشاور(نمائندہ چترال میل) عنقریب چترال کیلئے میٹر ریڈروں کی اسامیاں دی جائیں گی اوور بلنگ کا مسئلہ بھی حل کر لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں وزیر بجلی عمر ایو ب نے NA-1 چترال سے ایم ایم اے کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی سے ایک ملاقات کے دوران کیا اس سلسلہ میں رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے ان کو بتایا کہ 21 ہزار صارفین کیلئے صرف 3 میٹر ریڈر موجود ہیں مولانا چترالی نے وزیر بجلی عمر ایوب سے اوور بلنگ کے مسئلہ پر بھی بات کی وفاقی وزیر عمر ایوب نے مولانا چترالی کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی چترال میں میٹر ریڈروں کی اسامیوں کیلئے منظوری دی جائے گی اسی طرح اوور بلنگ کا گھمبیر مسئلہ بھی حل کرہو جائے گا مولانا چترالی نے کہا کہ انتہائی ظلم اور نا انصافی ہے کہ کئی سالوں سے ریڈنگ کیے بغیر ہی بل بھیجے جا رہے تھے جب بجلی کی قیمت بڑھی تو سابقہ یو نٹ ملا کر وہ بھی بغیر ریڈنگ کے 50 ہزار سے 1’50’000/- تک کے بجلی کے بل لوگوں کو تھما دیے گئے مولانا چترالی نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر میٹر ریڈروں اور اوور بلنگ کا مسئلہ حل کیا جائے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





