چترال (نمائندہ چترال میل) اسٹیٹ بنک آف پاکستان پشاور کے ڈپٹی چیف منیجر کامران خان نے چترال کا دورہ کیا اور ٹاؤن ہال میں چترال کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ایک نشست منعقد کی جس میں انہوں نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو ترقی دینے کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے کاروباری قرضوں کی اقسام اور ان کے حصول کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق مختلف بنکوں میں قرضوں کی سہولیات سے فائدہ اٹھاکر چترال میں ہائیڈرو الیکٹرک پوٹنشل، معدنیات اور ماربل کی وسیع ذخائر، ٹورزم انڈسٹری اور دوسرے مصنوعات کو ترقی دی جاسکتی ہے جس سے ملازمتوں کی ہزاروں اسامیاں بھی پید ا ہوں گے اور علاقے میں خوشحالی بھی آئے گی۔ انہوں نے کاروباری طبقوں اور نئے کاروبار شروع کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے دئیے گئے ہدایات کے مطابق ان قرضہ جات کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔ اس موقع پر نیشنل بنک آف پاکستان کے ایریا منیجر ظاہر اللہ بھی موجود تھے۔ تجاری یونین چترال کے صدر شبیر احمد نے تاجر برادری کو درپیش مسائل سے بھی انہیں آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر حاضرین نے کامران خان سے مختلف سوالات بھی پوچھے۔ دریں اثناء چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے کامران خان کے دورہ چترال کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ان کی طرف سے دئیے گئے معلومات بہت ہی اہمیت کے حامل تھے جن پر عمل کرنے سے چترال میں معاشی بہتری رونما ہوگی۔ انہوں نے چیمبر کی طرف سے کاروباری حضرات کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات