چترال (نمایندہ چترال میل) چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے لواری ٹنل کی بندش کے خلاف چترال کے ایک شہری کی درخواست پر سو مو ٹو ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری کمیو نیکیشن اور چیر مین این ایچ اے سے فوری طور پر رپورٹ طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس کو دیے گئے گئے درخواست میں یہ استد عاکی گئی ہے۔ کہ لواری ٹنل کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ جس کا باقاعدہ افتتاح بھی ہو چکا ہے۔ اس کے باوجود لواری ٹنل کو کئی کئی گھنٹے بند رکھا جاتا ہے۔ جبکہ بہت کم وقت آمدو رفت کیلئے کھول دیا جاتا ہے۔ جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس بندش سے نہ صرف ٹریفک جام ہوتی ہے۔ بلکہ مسافروں اور مقامی لوگوں کیلئے کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس درخواست کا نو ٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے سیکرٹری کمیو نکیشن، چیف سیکرٹری گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا اور چیر مین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے پانچ دنوں کے اندر رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





