چترال (نمائندہ چترال میل) چترال شہر کے نواحی گاؤں کاری بالا میں ایک طلاق یافتہ خاتون نے زہر کھاکر خودکشی کرلی۔ چترال پولیس کے مطابق پرواز 23سالہ بی بی دختر قدیر خان نے گزشتہ رات کے پچھلے پہر اپنے گھر میں زہر کھاکر موقع پر ہی جان بحق ہوگئی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد دفنادیا گیا ہے جبکہ خودکشی کی ابتدائی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ گاؤں والوں کے مطابق پرواز بی بی کی پنجاب کی کسی گاؤں میں شادی ہوئی تھی لیکن انہوں نے بعدازاں طلاق لے کر واپس آگئی تھی اور ان کے ساتھ بیٹا بھی تھا جس کی عمر ابھی چھ سال کے لگ بھگ ہے۔ چترال کے عوامی حلقوں کے مطابق بغیر تحقیق کے چترال سے باہر لڑکیوں کی شادی نہ صرف ناکامی سے دوچار ہوتے ہیں بلکہ ان کی اکثریت کا انجام بھی خودکشی پر ہوتی ہے اور ایسی شادیاں بعض پیشہ ور دلال کراتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندادبیداد – نظم و نسق کی کامیابی۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
- ہومڈی پی او لوئر چترال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،،یہ کھلی کچہری بروزِ بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی
- ہومڈی پی او چترال اپر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- ہومچترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گرم چشمہ کے نوجوان آرٹسٹ شیر احمد المعروف شیرو کی یاد میں علاقے کے ممتاز درسگاہ پامیر پبلک سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد ک










