چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں خودکشی کے بار بار رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں یونیورسٹی آف چترال میں ایک مذاکرہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد فرقان بلال، پراجیکٹ ڈائرکٹر چترال یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری، پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین نے مختلف وجوہات پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں میں خود کشی کے سلسلے کی روک تھام کے لئے ممکنہ حل بھی تجویز کئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں فرقان بلال نے کہاکہ خود اعتمادی کا فقدان، گھریلو جھگڑے، ڈپریشن کی بیماری کا عام ہونا اور دوسرے وجوہات شامل ہیں جن کو دور کرنے میں والدین ہی کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امتحانات میں گریڈ اور نمبروں پر زور دینے کی بجائے والدین کو اپنے بچوں کی کردار سازی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے کہاکہ چترال میں نوجوان تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے رفتار سے چلنے اور جدید تقاضوں سے مکمل اہم آہنگ نہیں ہے جوکہ ذہنی تناؤ کا باعث بنتی ہے اور معاشرے سے تنہا پسندی اپنانا اس کی اولین علامات میں سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادی عمل کے غلط استعمال سے بھی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں جوکہ خودکشی پر منتج ہوتی ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر نقیب اللہ رازی نے بھی موضوع پر قرآن وحدیث کی تعلیمات کی مدد سے روشنی ڈالی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات