عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر 20اور 21ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)حکومت خیبر پختونحوا نے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر 20 اور 21 ستمبر 2018 (بروز جمعرات اور جمعہ) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس امرکا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
دریں اثنا عاشورہ محرم کے دوران کسی بھی خوشگوار صورت حال اور ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں کی نگرانی کی غرض سے محکمہ صحت خیبر پختونحوا نے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کے کمیٹی روم میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو وزیر اعلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری آفس اور محکمہ ہوم اور ٹرائبل آفیئر محکمہ کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ محکمہ صحت کی جانب سے پہلے سے ہی صوبے کے تمام بالخصوص حساس اضلاع کے ہسپتالوں کو عاشورہ محرم کے دوران ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ کنٹرول روم کی نگرانی سیکرٹری محکمہ صحت کریں گے جبکہ دیگر متعلقہ حکام بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ صوبے کے تمام ہسپتالوں کی صورت حال سے باخبر رہنے کے لئے کنٹرول روم کا قیام کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں شکایات کا تدارک کیا جاسکے۔