صوبہ خبر پخوتنکوا کے 544میل موبلائزرز کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے۔ چیف جسٹس سمیت تمام ذمہداروں سے اپیل۔ آل میل موبلائزر بہبود آبادی چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) آل میل موبلائزرز بہبود آبادی ضلع چترال نے چیف جسٹس ثاقب نثار، وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان اور اسپیکر مشتاق غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ خبر پخوتنکوا کے 544میل موبلائزرز کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے۔ جمعرات کے روز جاری کردہ ایک مشترکہ پریس ریلیز میں میل موبلائزر شفیق اللہ، حبیب اللہ، معراج الدین، حاضر خابن، محبوب عالم اور شاہ خان قریشی نے حکوم تکی توجہ اس امر کی طرف منؓذقول کی ہے کہ انصاف کے موجودہ دور میں ایک کروڑ بے روزگار نوجوانوں کو نکریاں دینے کی باتیں کی جارہی ہیں اور خیبر پختونخوا کے سوا دوسرے تمام صوبوں میں میل موبلائزروں کو ان کی نوکریوں پر مستقل کردئیے گئے ہیں لیکن اس صوبے میں پانچ سو چوالیس ملازمین عمر کی آکری حد کو عبور کرکے نوکری کے تمام مواقع سے محروم ہورہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران حکومت نے ان کی درخواست پر غور کرنے کی بجائے لیت ولعل سے کام لیا اور ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت تمام دوسرے ذمہ داراں سے اپیل کی ہے کہ ان کو دوبارہ ان کے پوسٹوں پر تعینات کرکے انصاف کا بول بالا کیا جائے۔