ہندوکش پیراگلائیڈنگ کلب کے ممبران کا آزاد جموں کشمیر کی حکومت کی دعوت پر کشمیر کا دورہ،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ،چترال پیرا گلائیڈرز پائلٹ سر فہرست رہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(بشیر حسین آزاد)ہندوکش پیراگلائیڈنگ کلب کو آزاد جمو ں کشمیر کے حکومت کی طرف سے چار روزد دورے پر کشمیر مدعو کیا گیا تھا۔ جس میں صدر سیف اللہ جان نائب صدر سید سجاد حسین جان، پائلٹ میر محمد یاسین، اور پائلٹ بشارت عالم نے حصہ لیا اور بہتر کار کردگی پر حکومت آزاد جمو کشمیر کی طرف سے کیش انعام اور شیلڈ سے نوازئے گئے۔ یہ ہندو کش پیراگلائیڈنگ کلب کی ایک بہترین کامیابی ہے۔ اس پروگرام میں پورے پاکستان سے 20پیراگلائیڈرز نے حصہ لیا تھا جس میں ہندکش کے پیرا گلائیڈرز پائلٹ سر فہرست رہے۔
ہندوکش پیراگلائیڈنگ کلب دوپائلٹوں نے 6ستمبر کے موقع پر چترال میں چترال سکاوٹس کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں حصہ لیا جو کہ سید معراج حسین شاہ اور ساجد الرحمن پر مشتمل تھے۔ ان دو پائلٹوں نے عرض پاکستان کا جھنڈا اور چترال سکاوٹس کے جھنڈا لیکر گراؤنڈ میں انتہائی کامیابی سے لینڈ نگ کی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے ان کو کیش پرائز سے نوازا۔