چترال (محکم الدین) حکومت اٹلی کے مالی تعاون سے پاکستان غربت مکاؤ فنڈ کے ذریعے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام اور ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ رومبور وادی کے آخری گاؤں شیخاندہ میں منعقد کیا گیا۔ 2011گھرانوں پر مشتمل 1688نفوس کی یہ آبادی اپنی پسماندگی دور افتادگی اور سول ڈسپنسری رومبور سے آٹھ کلومیٹر دوری پر واقع ہونے کی وجہ سے صحت کے مسائل کا بُری طرح شکار ہے۔ علمی پسماندگی کے باعث معلومات کے فقدان، غیر متوازن خوراک، صحت و صفائی کی مخدوش صورت حال کے باعث علاقے میں جلدی بیمایوں، ڈائریا، گیسٹرو وغیرہ امراض نے گھر کر لیا ہے۔ جس کیلئے فری میڈیکل کیمپ کی مقامی لوگوں کو شدید ضرورت تھی۔ کیونکہ یہاں سے مریضوں کو ایون آر ایچ سی اور چترال ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچانے کیلئے سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالات مریضوں کو مزید تکالیف پہنچانے کا باعث بنتے ہیں ۔ فری میڈیکل کیمپ میں 286مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ جن میں مرد و خواتین اور بچے شامل تھے۔ دو ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ اور مریضوں کو پی پی آر پراجیکٹ کے تحت مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ چیرمین ایون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام رحمت الہی نے فری میڈیکل کیمپ میں ادویات کی فراہمی کی نگرانی کی۔ اور مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد کی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں اور مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر حکومت اٹلی، پاکستان غربت مکاؤ فنڈ، پی پی آر، اے کے آر ایس پی اور مقامی معاون ادارہ اے وی ڈی پی کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی