چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان پیپلزپارٹی چترال خواتین ونگ کے رہنمانوریہ نورنے چترال کے دوردراز علاقوں کی تفصیلی دورے کے بعد ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ چترال کے خواتین پی پی پی کوووٹ دینے کی عہد کی ہے جس کی وجہ چترال کے ہزاروں خواتین بے نظرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفیدہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی ہی واحدجماعت ہے جس نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی جنگ لڑی۔اورخواتین کی معاشی حالت بہتربنانے،انہیں معاشی طورپراپنے پاؤں پرکھڑاہونے اورباعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لئے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کااجزء کیاگیاجس سے چترال کے ہزاروں خواتین فیضیاب ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنے والے الیکشن میں چترال کے خواتین نے پی پی کوووٹ دینے کا یقین دہانی کی ہے۔اور پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین نے بھی چترال کے خواتین کوخصوصی پیکج دینے کاوعدہ کیاہے۔اور پی پی کے نامزادامیدوارکامیاب ہوتے ہی حقدارخواتین کوبے نظیرانکم سپورٹ اورپی پی صحت کارڈ کابندوبست کریں گے جس سے چترال کے دوردراز پسماندہ علاقوں کے خواتین بھی مستفیدہونگے۔انہوں نے کہاکہ میں جانتی ہوں کہ اب بھی خواتین کے بے انتہامسائل ایسے ہیں جن کوحل کرنے سماجی اورمعاشرتی روایات اجازت نہیں دیتے ہیں پی پی کے حکومت آتے ہی ان پرترجیحی بنیادوں پرکام شروع کیاجائیگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ بلاول بھٹوزرداری اپنے منشورمیں خواتین کے حقو ق کوترجیحی بنیاد پررکھاہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





