چترال(نذیرحسین شاہ نذیر)پاکستان پیپلزپارٹی چترال کے ضلعی عہدداروں اورپارٹی ورکروں نے جمعرات کے روز 5جولائی کوبازوؤں پر کالی پٹی باندھ کریوم سیاہ منایاگیا۔ اس دن کی مناسبت سے پارٹی کی ضلعی دفتر میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس کی صدرات ممتازصحافی وسینئررہنماپی پی پی چترال شاہ مرادبیگ کررہے تھے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صدرمحفل شاہ مرادبیگ کے علاوہ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی محمدفیصل،سب ڈویژن چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ،سب ڈویژن چترال کے نائب صدرسبحان الدین،یوتھ کے صدرسجاداخون اوردیگرپارٹی عہدداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان کے حالات اور وقت ثابت کر رہا ہے کہ 05جولائی 1977کو ایک ڈکٹیٹر کے غلط فیصلے نے پوری قوم کو اذیت میں ڈالا اور ایک منتخب وزیر اعظم کی حکومت پر شب خون مارا، بھٹو کے فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر پاکستان دنیا میں ایک مثالی ملک بن سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنماء آج بھی سمجھے ہیں کہ تاریخ میں اس دن کو ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر ہی یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پانچ جولائی ملک وقوم کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،اس کے اثرات آج عوام بھگت رہے ہیں،عالمی قوتوں کے ایماء پر بھٹو کی جمہوری حکومت کو ختم کرکے مارشل لاء کا نفاذ کر کے وطن عزیز کو 50 سال تک سیاسی، معاشی، اقتصادی دلدل کی گہرائیوں میں دھکیل دیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





