ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی،ٹیلیفون بلز پر ٹیکس لینا وعدہ خلافی ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اگلے پانچ سالوں میں ملاکنڈ ڈویژن بشمول چترال کوہر قسم کے وفاقی اور صوبائی ٹیکسز سے مستشنیٰ قراردیاتھا۔اور وعدہ کیا گیا تھا لیکن اب ٹیلیفون اور بجلی وغیرہ کے بلز میں اضافی ٹیکس لیا جارہا ہے۔جوکہ وعدہ خلافی ہے۔ملاکنڈ ڈویژن کے ممبران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی اس سلسلے میں اسمبلی کے فلور پر آواز اُٹھائے۔اُنہوں نے چترال سے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی اور مخصوص نشست سے ممبرصوبائی اسمبلی وزیرزادہ کلاش سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کردار ادا کریں۔