چترال(بشیر حسین آزاد)جمعہ المبارک کی ہفتہ وار چھٹی،یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف قرار داد توجہ دلاؤ نوٹس لواری ٹنل میں آمدورفت کے سلسلہ میں شیڈول کا بہانہ بناکر مسافروں کی تذلیل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد،توجہ دلاؤ نوٹس اور سوال جمع کرادیے گئے۔چترال سے متحدہ مجلس عمل کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جمعتہ المبارک سد الایام ہے اس لئے ہفتہ وار چھٹی جمعہ کے دن ہی ہونا چاہیئے انہوں نے ایک اورقرارداد کے ذریعہ بھی کہا کہ پاکستان بھر سے یوٹیلیٹی سٹور بند کرنے سے ایک طرف غریب افراد سستی اشیاء خوردونوش کی خریداری سے محروم اور ہزاروں نوجوان بے روزگار ہوں گے جبکہ موجودہ حکومت کے منشور میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے ایک توجہ دلاؤنوٹس پر لواری ٹنل کے حوالہ سے مولانا چترالی نے وزیر مواصلات سے استفسار کیا ہے کہ لواری ٹنل ہرقسم کے تعمیراتی کام ہونے کے باوجود اور سابق وزیراعظم کے ٹنل افتتاح کے بعد مخصوص اوقات میں ٹنل کو بند رکھنے اور مسافروں کی آمدورفت پر پابندی لگانے کا کیا جواز باقی رہتا ہے اور ایک اور قرارداد کے ذریعہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق حکومت سے اردوزبان کے نفاذ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اور دفعہ 62,63کونہ چھیڑنے کے حوالے سے توجہ دلاؤنوٹس بھی جمع کیا گیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





