دروش اوسیک میں سیلاب زدہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔ مولانا خلیق الزمان

Print Friendly, PDF & Email

چترال (ارشاد اللہ شاد سے) چترال سے خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان درو ش اوسیک کے سیلاب زدہ اہالیان کی طرف سے ختم القرآن کی تقریب میں شمولیت اور خصوصی و اجتماعی دعاکا اہتمام، متاثرہ گھرانوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے مناسب تعاون کی یقین دھانی کی۔ اور متاثرہ خاندانوں سے فہرستیں وصول کی۔بعد ازاں قاری ہاوس دروش میں متاثرین کی مکمل بحالی کے سلسلے میں دیگر علماء کرام سے رابطے میں انہوں نے کہا دروش اوسیک میں سیلاب زدگان متاثرین کی ہر ممکن تعاون کی جائے گی اور متاثرین کو امداد کی فراہمی میں تساہل سے کام نہیں لیا جائیگا۔