چترال (نمائندہ چترال میل) بجلی کی دستیابی کے باوجود پیڈو کی طرف سے غیر اعلانیہ اور بغیر کسی جواز کے لوڈ شیڈنگ پر سنوغر اور پرواک کے ہزاروں افراد نے جلوس نکالا اور جلسہ منعقد کیا جس میں انہوں نے روزانہ بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے پر شیڈو کے خلاف سخت نعرہ بازی کی جبکہ مقرریں نے حکومت کو ہدف تنقید بنالیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ویلج ناظم وورمحمد، نائب ناظم عید علی اور دوسرے مقامی رہنما کونسلر عیسیٰ ولی خان، صوبیدار میجر (ریٹائرڈ) غلام رسول، ماسٹر عزیز، حیدر، ولی خان نے کہاکہ گولین گول بجلی گھر میں بجلی کی وافر مقدار 108میگاواٹ موجود ہے جس سے پیڈو کو اس کی ضرورت کے مطابق بجلی فراہم کی جاتی ہے لیکن پیڈو کے حکام اپر چترال میں طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ سے صارفین کا جینا اجیرن کرررکھا ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہانومنتخب صوبائی حکومت نے اپنی اس کرپشن زدہ ادارے کو قابو میں کرنے اور اسے عوام کو تنگ کرنے سے باز رکھنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کے نتیجے میں سنوغرپرواک سمیت اپر چترال کے عوام پی ٹی آئی حکومت سے بدظن ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیڈو کی بدا نتظامی کا یہ حال ہے کہ علاقے کا ریڈیڈنٹ انجینئر علاقے میں آنے کی بجائے پشاور میں براجمان ہے جوکہ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ سنوغر پرواک کے عوام نے حکومت کو 2ستمبر کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر وہ کسی بھی انتہائی قدم اٹھائیں گے جس میں روڈ بلاک شامل ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










