چترال (محکم الدین) پاکستان پیپلز پارٹی کے معروف نوجوان رہنما اکمل بھٹو اور اُس کے گاؤں ڈومشغور کے تما م افراد نے پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اکمل بھٹو نے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کو اپنے دولت خانے میں مدعو کیا۔ جہاں پچیس نوجوانوں سمیت گاؤں کے لوگوں نے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر زادہ نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔ اور پارٹی ٹوپی اور جھنڈی پہنائے۔ اکمل بھٹو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ اُنہوں نے اپنی تمام توانائی پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے استعمال کی۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے۔ کہ پارٹی صدر اور سابق ایم پی اے سلیم خان گاؤں کا کوئی بھی ایک مسئلہ حل نہیں کر سکے۔ میں دل سے سلیم خان کا احترام کرتا ہوں۔ لیکن یہ شکوہ ضرور ہے۔ کہ پسماندہ ڈومشغور گاؤں کا کوئی بھی ایک مسئلہ میں حل نہ کر سکا۔ حالانکہ گاؤں کے لوگوں نے ہمیشہ میری خاطر پیپلز پارٹی کو ووٹ دیے۔ اب مجبور ہوکر میں اپنے گاؤں کے تمام ساتھیوں اور بھائیوں کے ساتھ پیپلزپارٹی چھوڑنے اورپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا۔ کہ گاؤں میں پانی، پرائمری سکول کی تعمیر، برساتی نالوں کی چینلائزیشن، واپڈا ٹرانسمیشن لائن کی بہتری اور جنگلات کی کٹائی بند کرنے کے سلسلے میں اقدامات اُٹھانے کے حوالے سے بار بار مطالابات کئے گئے۔ لیکن کوئی بھی مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ اس موقع پر ایم پی اے وزیر زادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ اور انشاء اللہ ڈومشغور کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ عمران خان دولت کیلئے سیاست نہیں کر رہے۔ اُن کی خواہش ہے۔ کہ پاکستان دُنیا میں باوقار ملک کی حیثیت سے پہچانا جائے۔ اور لوگوں کے مسائل حل ہوں۔ الیکشن کے بعد ہمیں سیاست کو دفن کرکے مشترکہ طور کوششیں کرنی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ چترال پُر امن ضلع ہے۔ اور یہاں مسلم اور اقلیتوں کا باہمی امن اور بھائی چارے کا ماحول پوری دُنیا کیلئے ایک مثال ہے۔ اور ہمیں اس پیغام کو پوری دُنیا تک پھیلانے کی ضرورت ہے۔ وزیر زادہ نے کہا۔ کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں آبادی کے لحاظ سے فنڈ تقسیم ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے چترال وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ضلع ہونے کی بنا پر فنڈ کم پڑتے ہیں۔ تاہم جو لوگ حقیقی معنوں میں مسائل کا شکار ہیں۔ اُن کے مسائل ضرور حل کئے جائیں گے۔ اور حکومت اسی بنیاد پر چترال کو دو ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو کہ انشاء اللہ اس مرتبہ رو بہ عمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کی مشکلات کے حوالے سے انہوں نے نو منتخب وزیر اعلی سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اور انہوں نے ہر ممکن سپورٹ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ میری خواہش ہو گی۔ کہ ڈومشغور پرائمری سکول کا افتتاح خود میرے ہاتھوں سے ہو۔ انہوں نے کہا۔ کہ کسی بھی آفیسر کی عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ چترال میں وہی آفیسران رہ سکتے ہیں۔ جو عوام کا درد رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا۔ کہ عمران خان کی حکومت میں جنگلات کی کٹائی سب سے بڑا جرم ہے۔ اور یہ ناقابل برداشت ہے۔ کیونکہ حکومت بھاری فنڈ جنگلات کے فروغ پر خرچ کر رہا ہے۔ ایسے میں جنگلات کی کٹائی بہت بڑا جرم ہے۔ اکمل بھٹو کے گھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جھنڈا اُتار کر تحریک انصاف کا جھنڈا لہرایا گیا۔ اس موقع پر حاجی گل نواز نے بھی خطاب کیا۔ بعد آزان ایم پی اے وزیر زادہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش کا دورہ کیا۔ جس کی حالت دیکھ کر ایم پی اے نے انتہائی برہمی کا اظہار کیا،اور کہا کہ دروش ہسپتال میں سٹاف کی کمی دور کی جائے گی۔ اور جدید مشینری نصب کرکے عوام کو سہولیات فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ ڈی ایچ او اگر دلچسپی لیں۔ تو مسائل حل و سکتے ہیں۔ کیونکہ سٹاف کی شدید کمی ہے۔ ماحول بھی مناسب نہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات