چترال (نمائندہ چترال میل) تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے چترال کو دوسرے اضلاع میں ٹرانسپورٹ پر نہایت ہی قلیل ٹیکس ایک روپے کی کلوگرام کے حساب سے سروس چارج لگا دی گئی ہے جوکہ کسانوں سے نہیں بلکہ ٹھیکہ داروں سے وصول کیا جاتا ہے لیکن سابق ایم پی اے سلیم خان الیکشن میں اپنی ناکامی کے بعد آلو کی سیاست کررہے ہیں۔۔آلو کی پیدوا ر پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے سابق ایم پی اے سلیم خان کے پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اس با ت پر افسوس کا اظہار کیاکہ سلیم خان حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں اور جس عدالتی فیصلے کا وہ ذکر کررہے ہیں، وہ سروس چارج نہیں دس سال قبل پرمٹ فیس کے بارے میں تھا اور چیف سیکرٹری کا حکم بھی اسی بارے میں تھا جبکہ سروس چارج عائد کا فیصلہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014ء کے عین مطابق اور دی گئی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے لگایا گیا ہے جسے ہر گز واپس نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی یہ آلو کے کاشت کاروں کامسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سلیم خان ضلع کنوئیر تھے تو اُس وقت اُنہوں نے سبزیوں پر ٹیکسز خود لگائیں تھے جنہیں ہم نے ختم کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ سلیم خان اپنے گزشتہ دس سالوں کے دوران ایک دفعہ صوبائی وزیر اور ایک دفعہ ایم پی اے رہنے کے باوجود لوٹ کوہ کے عوام کو مایوسی کے سو ا کچھ نہیں دیا اور گرم چشمہ کا ٹوٹا پھوٹا سڑک سب کے سامنے ہے جس سے ان کی کارکردگی ظاہر ہوتی ہے اور اپنے گاؤں کندوجال کے روڈ کو بھی نہ بناسکے۔۔اُنہوں نے سلیم خان کو یقین دلایا کہ آلو پر سیاست سے ان کو کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ لوٹ کوہ کے عوام ان کی باتوں میں آنے والے نہیں ہیں اور اب ہمیں مل کر کاشت کاروں کو منافع خوروں کے چنگل سے آزاد کرانا ہے جوکہ ان کی مجبوری سے غلط فائدہ اُٹھارہے ہیں انہوں نے سلیم خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے وہ غلط راستہ اختیار کرنے سے گریز کریں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










