چترال(نمائندہ چترال میل)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین اورڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے یوم آزادی کے موقع پر ٹریفک پولیس چترال کی بہترین کارکردگی پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں ٹریفک انچارج چترال ایس آئی فضل کریم کاکردار سنہری حروف سے لکھنے جانے کے قابل ہے جنہوں نے دن رات ایک کر کے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس میں محنتی اوردیانتدارافسران کی کمی نہیں ہے اور ایسے ہی افسران کی وجہ سے پولیس کامورال بلندہے جن کی حوصلہ افزائی سے ان کے کام میں مزیدنکھارپیداہوگا۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس اپنی کارکردگی جاری رکھے،بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات کا سلسلہ جاری رہیں گا،پہلے اپنی جا ن کی حفاظت کو یقینی بنا کر اور اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کیونکہ ایمانداری اور حسن اخلاق ہی ٹریفک پولیس کی اصل پہچان ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے ہمیشہ پہلی ترجیح دی ہے تاکہ سڑکوں پر سفر کرنے والوں کی جان ومال کی بہترطریقے سے حفاظت کی جا سکے۔اور عوام کے ساتھ اچھے رویہ اختیار کرنی چاہئے۔ ٹریفک پولیس افسران واہلکاران عوام سے خوش اخلاقی اور اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ چترال پولیس نے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں نئی سوچ پید ا کی ہے جوکہ ہر شہری کی ذمہ دار ی ہے اور اسی طرح معاشرے کے تمام طبقوں کو ساتھ لے کراجتماعی طریقے سے حادثا ت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جشن آزادی کے موقع پرضلع چترال میں ٹریفک پولیس کی بہترکارکردگی پرٹریفک انچارج ایس آئی چترال فضل کریم کی بہترین کارکردگی پررتعریفی اسناد سے نوازاگیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات