چترال (بشیر حسین آزاد) اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے تجاریونین چترال کو اتوار کے دن بازار کو بند رکھنے کے سلسلے میں ہدایت دی ہے کہ اسے دکانداروں کی صوابدید پر چھوڑ دیا جائے اور جو دکاندار اپنی دکان کو کھلا رکھنا چاہے تو اس پر کوئی پابندی نہ لگادی جائے۔ جمعہ کے روزاپنے دفترمیں تجار یونین کے صدر شبیر احمداور دوسرے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں اے سی چترال نے واضح کردیا کہ اتوار کے روز بازار کو بند رکھنے کے فیصلے کو تمام دکانداروں پر زور زبردستی ٹھونسا نہیں جاسکتا اور اسے دکانداروں کی مرضی پر چھوڑ دی جائے۔ اے سی آفس کے ایک اہلکار نے اجلاس کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔ گزشتہ اتوار کے روز بازار کو بند کرنے کے فیصلے پر دکانداروں اور عوام نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا جبکہ اکثر دکانداروں نے اس فیصلے کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے دکانوں کو کھلا رکھ دیاتھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق صدر حبیب حسین مغل اپنے طویل دور صدارت میں اس فیصلے پر عملدرامد کرانے میں ناکام رہے کیونکہ دکانداروں کی ایک خاصی تعداد غیر مقامیوں کی ہے جواس تعطیل کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اپنے کاروبار کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





