چترال (نمایندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے سنئیر نائب صدر انجنئیر فضل ربی جان نے اس بات پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کہ الیکشن مہم کے دوران چترال کی سطح پر تمام امیدواروں نے انتہائی ذمہ داری، احترام اور رواداری کا رویہ اپنایا۔ اور کسی امیدوار کی طرف سے مخالف امیدواروں پر مذہبی، مسلکی بنیادوں پر تعصب، فرقہ واریت کو ہوا دے کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش نہیں دیکھی گئی۔ جو کہ تمام امیداوروں کی سنجیدگی، امن و آشتی اور بھائی چارے کے فروغ اور حقیقی معنوں میں چترال کو ترقی دینے کیلئے اُن کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ چترال پریس کلب میں گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ امیدواروں کے اس رویے سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔ کہ تمام پارٹیاں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرح میچور ہو چکے ہیں۔ اس لئے نفرت اور تعصب سے بالاتر ہو کر انہوں نے الیکشن مہم چلائی۔ جسے لوگوں نے بھی سراہا ہے۔ انجئنیر فضل ربی جان نے کہا۔ کہ ہم چترال کے امن اور اس کی ترقی کو مقدم سمجھتے ہیں۔ اسلئے اگر الیکشن میں ہمیں کامیابی ملی۔ تو اخوت اور بھائی چارے کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ علاقے کی بلا امتیاز خدمت کریں گے۔ اور اگر کامیابی کسی دوسری پارٹی کے حصے میں آتی ہے۔ تو بھی چترال کی ترقی کیلئے وہ ہمیں شانہ بشانہ پائیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ سی پیک اور چائنا کے ساتھ قریبی روابط کی بنا پر چترال کا مستقبل تابناک ہے۔ اور یہاں روزگار کے وسیع مواقع میسر ہوں گے۔ اس لئے ان مواقع سے فائدہ اُٹھانے کیلئے وقت کی ضرورت کے مطابق نمایندوں کا انتخاب بھی از حد اہمیت کی حامل ہے۔ تاکہ ترقی کے خواب کو صحیح معنوں میں شرمندۂ تعبیر بنا یا جا سکے۔ انہو ں نے کہا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران تمام جگہوں میں پذیرائی دی گئی۔ جس کیلئے ہم چترال کے عوام کے مشکور ہیں۔ پریس کانفرنس کے موقع پر عبد الصمد، فتح الرحمن لال، فخر عالم اور دیگر کارکناں موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





