چترال (نمائندہ چترال میل)پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد اُمیدوار برائے این اے۔1 سلیم خان اورپی کے ون حاجی غلام محمدکی جانب سے بریپ یارخون کے سیلاب متاثرین میں اشیائے خوردونوش اوردیگرضروری سامان تقسیم کئے گئے۔نامزدامیدواروں کی ہدایت پرممبرڈسٹرکٹ کونسل مستوج غلام مصطفی،پی پی پی کے سرگرم رہنماسیدکوثرعلی شاہ اورشیرحسین نے موقع پرپہنچ کروی سی ناظم سیداکبرحسین کی نشاندہی پر39خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کئے جس میں آٹا،چینی،چاول،گھی،چائے اوردیگرضرورت اشیاء شامل تھے۔اس موقع پرمتاثرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات اللہ کی طرف سے آزمائش ہیں،مسلمانوں کواپنے گناہوں سے توبہ کرکے اللہ کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔چترال کے حسیں وادی بریپ سیلاب سے بری طرح متاثرہوئے ہیں علاقے میں زندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے۔متعلقہ اداروں اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کوفوری مکمل امدادی سامان فراہم کی جائے اورمستقبل بحالی کے لئے بھی بروقت کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





