خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں کئی پوسٹوں کے لئے ایبلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ مذکورہ ٹیسٹ 16اگست سے 10ستمبر 2018ء تک سہ پہر کے اوقات 2.00بجے سے 3.30بجے تک منعقد کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں مرد سبجیکٹ سپشلسٹ اردو (بی پی ایس۔ 17) کے لئے ٹیسٹ 16اگست 2018 ء کو منعقد کئے جائیں گے اسی طرح مرد سبجیکٹ سپشلسٹ بیالوجی(بی پی ایس۔ 17) کے لئے ٹیسٹ 17اگست 2018، مرد سبجیکٹ سپشلسٹ میتھس(بی پی ایس۔ 17) کے لئے ٹیسٹ 18اگست2018، مرد سبجیکٹ سپشلسٹ فزکس(بی پی ایس۔ 17) کے لئے ٹیسٹ 27اگست 2018،مرد سبجیکٹ سپشلسٹ پشتو(بی پی ایس۔ 17) کے لئے ٹیسٹ 28اگست 2018، مرد سبجیکٹ سپشلسٹ اکنامکس(بی پی ایس۔ 17) کے لئے ٹیسٹ 29اگست 2018،مرد سبجیکٹ سپشلسٹ مطالعہ پاکستان(بی پی ایس۔ 17) کے لئے ٹیسٹ 30اگست 2018، محکمہ آبنوشی میں ریسرچ آفیسر واٹر کوالٹی (بی پی ایس۔ 17)28اگست 2018ء، اسسٹنٹ ریسرچ آفیسرواٹر کوالٹی 30اگست 2018ء کو ہو نگے۔ اسی طرح لوکل کونسل بورڈ میں سب انجینئر سول (بی پی ایس۔11)،محکمہ بلدیات میں سب انجینئر سول (بی پی ایس۔11)، کمشنریٹ مائنز اینڈ لیبر ویلفیئرمیں سب انجینئر سول (بی پی ایس۔12)،ڈائریکٹیوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم میں ورکس سپروائز ر (بی پی ایس۔ 12)اور کنزرویشن اسسٹنٹ (بی پی ایس۔ 12)کے ٹسٹ 31اگست کو منعقد ہو نگے۔ جبکہ ڈینٹل سرجن (بی پی ایس۔ 17) اور زنانہ، معذوراور اقلیتی کوٹہ کی ایک ایک ڈینٹل سرجن (بی پی ایس۔ 17) کی آسامی کے ٹسٹ 01ستمبر2018ء کو منعقد کئے جائیں گے۔اسی طرح محکمہ خوراک میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/سٹوریج اینڈ اینفورسمنٹ آفیسر/راشنگ کنٹرولر (بی پی ایس۔ 16)، اسسٹنٹ زنانہ کوٹہ (بی پی ایس۔ 16)، کین اسسٹنٹ (بی پی ایس۔ 14)، محکمہ پراسیکیوشن میں آفس اسسٹنٹ زنانہ کوٹہ (بی پی ایس۔ 16)، محکمہ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن میں آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس۔ 16) اور محکمہ ایل اینڈ ڈی ڈی کے شعبہ توسیع میں آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس۔ 16) کے ٹسٹ 03ستمبر 2018ء کو منعقد ہو نگے جبکہ محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(بی پی ایس۔ 17)، آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس۔ 16)، محکمہ پولیس کے اسسٹنٹ گریڈ کلرک(بی پی ایس۔ 16) خواتین کوٹہ، لیبر کورٹ ملاکنڈ ڈویژن سوات کے آفس میں آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس۔ 16)،ایڈوکیٹ جنرل محکمہ قانون میں آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس۔ 16) اور محکمہ خوراک میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر (بی پی ایس۔ 14) کے ٹسٹ 04ستمبر 2018کو منعقد ہونگے۔نظامت جیل خانہ جات میں مرد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل(بی پی ایس۔14)،ڈائریکٹیوریٹ آف ٹورزم میں اسسٹنٹ (بی پی ایس۔ 16) کے ٹسٹ 05ستمبر 2018کو منعقد ہو نگے جبکہ آفس ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکوشن میں اسسٹنٹ (بی پی ایس۔ 16) کے ٹسٹ07ستمبر2018، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس۔ 16) کے ٹسٹ08ستمبر 2018ء اور اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر /ضلعی زکوۃ آفسیر (بی پی ایس۔ 17کا ٹسٹ 10ستمبر کو منعقد کیا جائے گا۔امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkپر اپلوڈ کردئیے جائے گے تمام امیدوار اپنے متعلقہ رول نمبرز اور امتحانی مراکز، امتحان /ٹسٹ کے انعقاد سے پہلے ڈون لوڈ کر سکتے ہے کسی امیدوار کو انفرادی ایڈمیشن لیٹریا رول نمبر جاری نہیں کیا جائے گا۔ تاہم اگر کسی امیدوار کو امتحانی ٹسٹ کے انعقاد سے پہلے ویب سائٹ /ایس ایم ایس اور ای میل کے زریعے معلومات حاصل نہ ہو تو وہ کمپیوٹر سیکشن سے ٹیلی فون نمبر 091-9212976 /9214131/9212897/9213563اور9213750اور ایکسٹیشن نمبر1082پر متعلقہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





