چترال (نمائندہ چترال میل) اتوار کے روز چترال شہر اور مضافات میں زبردست سیاسی گہماگہمی دیکھنے میں آئی جب مختلف سیاسی جماعتوں نے آخری سرگرمیاں سرانجام دی۔ جما عت اسلامی نے ایون میں جلسہ عام منعقد کرنے کے بعد ایک ریلی کی صورت میں چترال شہر پہنچنے کے بعد پولوگراونڈ چوک پر جلسہ منعقد کرنے کے بعد منتشر ہوگئی۔ پی ٹی آئی نے نماز ظہر کے بعد پولو گراونڈ میں جلسہ منعقد کیا اور اس سے پہلے ریلی نکالی جوکہ شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پولو گراونڈ پہنچ گئی۔ آل پاکستان مسلم لیگ نے نماز عصر کے بعد پولو گراونڈ میں جلسہ عام منعقد کیا جس کے کارکنان دروش اور مختلف علاقوں سے گاڑیوں کی طویل قطار میں جلسہ گاہ پہنچ گئی۔ اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دروش کے مقام پر آخری جلسہ عام منعقد کیا۔ اسی طرح مختلف سیاسی جماعتوں کی حمایت میں اعلانات کا بھی سلسلہ جاری رہا۔ گولدور سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی شفیق الرحمن نے اے پی ایم ایل کے امیدوار برائے قومی اسمبلی کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ اے پی ایم ایل کے سابق صدر سلطان وزیر خان نے ضلعی عہدیداروں کے ساتھ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرکے ایم ایم اے کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بازار میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے بینر، پوسٹر اور جھنڈوں نے قوس قزح کی طرح ہر طرف رنگ بکھیردی ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





