چترال (نمائندہ چترال میل) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد چودھری نے کہا ہے کہ ایم این اے منتخب ہونے کے بعد وہ ترقیاتی کاموں کے ذریعے چترال کا نقشہ ہی تبدیل کردیں گے اور یہاں سے احساس محرومی، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کیا جائے گا اورچترال میں پہلی بار صنعتیں قائم کرنے کے لئے انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کیا جائے گا اور حکومت کی طرف دیکھنے کی بجائے وہ اپنے وسائل پر بھی انحصارکرے گا۔ پولو گراونڈ چترال میں پارٹی کی آخری انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ میں اپنے چترال بھائیوں کے ساتھ اپنا رابطہ قائم رکھوں گا اور چترال میں مشرف ہاؤس کی تعمیر اور اسلام آباد میں چترال ہاؤس کی تعمیر ہمارے درمیاں روابط کو دائمی بنادیں گے اور یہ ہمارے درمیان رابطے کے مراکز ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے جس طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انہوں نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اسی طرح چترال کو ایک مثالی ضلع بنادیا جائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر امجد کو سیاسی خانہ بدوش کہنے والے کھلے پولوگراونڈ میں جلسہ نہ کرسکے بلکہ اپنی کم عددی قوت کو چھپانے کے لئے دیوار وں کا سہارا لے لیا جبکہ اے پی ایم ایل نے پولوگراونڈ کے بیچوں بیچ کامیاب تریں جلسہ منعقد کیا۔ اس سے قبل صوبائی اسمبلی کے امیدوار سہراب خان نے چترال کے لئے جنرل پرویزمشرف کی خدمات کا تفصیل سے ذکر کیا اور کہا کہ اہالیان چترال اپنے محسن کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور 25جولائی کو عقاب کے نشان پر مہر لگاکر اس رشتے کو اور بھی مضبوط کریں گے۔ پارٹی کی مرکزی رہنما تقدیرہ اجمل اور مقامی رہنما جی کے سریر، وقاص احمد ایڈوکیٹ اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔ جلسے کے شرکاء موٹر گاڑیوں کی طویل قافلے کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے اور قافلے کی طوالت سے لوگوں کو متاثر کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات