چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان تحریک انصاف نے اتوار کے روز پولوگراونڈ چترال میں سیاسی قوت کا بھر پور مظاہرہ کیا اور جلسہ عام منعقد کیا جس سے قبل شہر کے مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں۔ جلسہ عام سے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔1کے امیدوار عبداللطیف، صوبائی اسمبلی کے امیدوار اسرارالدین اور دوسروں نے خطاب کیا۔ عبداللطیف نے اپنے خطاب میں کہاکہ قائد تحریک عمران خان نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے ایجنڈے کو مکمل کرنے میں نمایان کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں نواز شریف اپنے انجام کو پہنچ گئے اور ملکی دولت دولت پر ہاتھ صاف کرنے والے اب اڈیالہ جیل کو بھر رہے ہیں جبکہ الیکشن کے بعد کرپشن میں نواز شریف کے پارٹنر زرداری اور ان کی حواریوں کو اڈیالہ پہنچاکر دم لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قائد پی ٹی آئی ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر ملک میں ترقی و خوشحالی کا دور لارہے ہیں اور 25جولائی کو پاکستانی قوم نے تہیہ کرلیا ہے کہ وہ اپنی قسمت آپ بدلتے ہوئے عمران خان کا ہاتھ مضبوط کریں گے اور کرپٹ سیاستدانوں کو سبق سیکھادیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک ملک گیر سیاسی جماعت ہے جوکہ ہر قسم کے تعصبات سے پاک ہے اور وہ ہر محب وطن پاکستانی اس میں شامل ہوسکتا ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور کرپشن سے پاک کرنے کے لئے پی آئی آئی کی پروگرام سے متفق ہو۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں 658میگاواٹ بجلی کی پیدوار پر ابتدائی کام پی ٹی آئی کے سابق دور حکومت میں ہوچکے ہیں اور دولت برسراقتدار آنے کے بعد چترال میں بجلی کی تمام پیدواری گنجائشوں سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں ترقی وخوشحالی لانے کے لئے یہاں ٹورزم اور معدنیات کے شعبوں کو مربوط اور مستحکم بنیادو ں پر ترقی دینے کے ایجنڈے کو مکمل کیا جائے گا۔ اسرارالدین نے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے اس صوبے کے عوام کو نئی انداز حکمرانی سے روشناس کیا اور گڈ گورننس کو عملی طور پر کردکھایا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی آبادی کا 64فیصد حصہ نوجوانوں کا ہے جن کی توانائیوں ا ور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے پی ٹی آئی کے پاس ایک مربوط پروگرام ہے اور حکومت میں آنے پر اسے ترجیحات میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک میں ہائیڈرو پاؤر جنریشن کو شامل کرنے سے چترال میں نوجوانوں کو ملازمتوں کی ہزاروں کی تعداد میں مواقع میسر آئیں گے۔ دیگر مقرریں نے کہاکہ ارندو سے لے کر بروغل تک عوام پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے جمع ہوگئے ہیں اور25جولائی کے دن اس کی کامیابی کا راستہ روکنا کسی کے بس کی بات نہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات