چترال (نمائندہ چترال میل) آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق ضلعی صدر سلطان وزیر خان نے اپنے کابینہ کے متعدد عہدیداروں کے ہمراہ چترال پریس کلب میں ایم ایم اے کے ضلعی صدر قار ی عبدالرحمن قریشی، جنرل سیکرٹری مولانا جمشید احمد اور ایم ایم اے کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مولانا ہدایت الرحمن کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے تمام ساتھیوں سمیت ایم ایم اے کے دونوں امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔ اے پی ایم ایل کے سابق عہدیداران سید سلطان نگاہ، محمد ہاشم خان، ظہیرالدین بابر، زاکر محمد زخمی اور دوسروں کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ وہ چترال کے لئے جنرل پرویز مشرف کی خدمات کے پیش نظر ان کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن الیکشن کے عین موقع پر جب کچھ عناصر نے پارٹی کو اپنی مرضی سے چلانے کی کوشش کی اور چترال کی ضلعی قیادت اور جنرل کے درمیان دیوار بن گئے تو ان کے پاس استعفی دینے کے سوا اور کوئی چارہ کارنہیں تھا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اگر اس ڈگر پر پارٹی معاملات چلتے رہے تو محسن چترال پرویز مشرف کی بدنامی ہوگی اور اپنی موجودگی میں وہ یہ نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ کے چودہ میں سے دس نے ان کے ساتھ استعفی دے دیا ہے اور باقی بھی الیکشن کے بعد آجائیں گے۔ ایم ایم اے کی حمایت کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کی قیادت کے دامن پر کرپشن کاکوئی دھبہ نہیں ہے اور وہ شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اس لئے اصولی طور پر ان کا سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنے تمام دوستوں اور گورنمنٹ کالج چترال میں 1980ء کی دہائی میں اپنے تمام شاگردو ں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایم ایم اے کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر پارٹی کے ایک اور مستعفی عہدیدار ظہیرالدین بابر نے کہاکہ اس پارٹی میں موجود اسماعیلی کمیونٹی نے اے پی ایم ایل قیادت سے ناراضگی کے بعد ایم ایم اے کو ووٹ دے کر سنی اور اسماعیلی کمیونیٹیوں میں فاصلے کو کم کرکے ہم آہنگی کا فضا پروان چڑہانا چاہتے ہیں جس طرح ہزہائی نس آغا خان کی چترال آمد کے موقع پر بونی میں سنی کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر کام کیا۔ سلطان نگاہ اورمولانا ہدایت الرحمن نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





