چترال (ارشاد اللہ شادسے) مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ محکمہ ایجوکیشن چترال سے موصولہ رپورٹ کے مطابق قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے نقد انعام اور اقراء ایوارڈ کیلئے میٹرک پوزیشن ہولڈر ز طلباء و طالبات گورنمنٹ سکولز اور پرائیوٹ سکولز ضلع چترال کیلئے مندرجہ ذیل ناموں کا اعلان ہواہے۔
گورنمنٹ سکولز ضلع چترال۔
نمبر 1۔شبیر الحسن ولد ریاض الحسن رول نمبر 183761حاصل کردہ نمبر 990گورنمنٹ ہائی سکول کشم چترال۔ نمبر 2۔ عثمان الدین ولد نظام الدین رول نمبر 184678حاصل کردہ نمبر 973گورنمنٹ ہائی سکول میڑپ چترال۔ نمبر 3۔ سیف اللہ ولد محمد فاروق رول نمبر 182835حاصل کردہ نمبر 966 گورنمنٹ ہائی سکول تار شیشی کوہ چترال
پرائیوٹ سکولز ضلع چترال۔
نمبر `1۔ فرجاد اویس ولد عزیز الرحمن رول نمبر 182263حاصل کردہ نمبر 1028بروز پبلک سکول چترال۔ نمبر 2۔ ھما بتول ولد اشماز الدین رول نمبر 129787حاصل کردہ نمبر 1019فرنٹئیر کور پبلک سکول چترال۔ نمبر 3۔ عندلیب یونس ولد محمد یونس خان رول نمبر 129768حاصل کردہ نمبر 1018فرنٹئیر کور پبلک سکول چترال۔
کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی واحد طالبہ لینا شرا گلی ولد کریم رول نمبر129731حاصل کردہ نمبر 909کیلاش کمیونٹی میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کی ہے۔
خطیب خلیق الزمان نے کہا کہ مندرجہ بالا طلباء کے علاوہ اگر کسی نے زیادہ نمبر حاصل کی ہو، جوکہ پشاور بورڈ سے امتحان دیا ہو تو وہ ایک ہفتے کے اندر اندر رابطہ کریں۔ بصورت دیگر وہ انعام کے حقدار نہیں ہو پائینگے۔