(چترال میل رپورٹ)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور نے خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس رولز 2001کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمانہ ترقی /ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی سفارشات پر فوری طور پر 26ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز /اضافی ضلع قاضی (بی پی ایس۔20)کوڈسٹر کٹ اینڈ سیشنز ججز /ضلع قاضی (بی پی ایس۔21)کے عہدوں پر، 16سینئرسول ججز /اعلیٰ علاقہ قاضی (بی پی ایس۔19)کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز /اضافی ضلع قاضی (بی پی ایس۔20)کے عہدوں پر اور 21سول ججز /جوڈیشل مجسٹریٹ/علاقہ قاضی (بی پی ایس۔ 18)کوسینئرسول ججز /اعلیٰ علاقہ قاضی (بی پی ایس۔19)کے عہدوں پر ترقیاں دے دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ اینڈ سیشنز ججز /ضلع قاضی (بی پی ایس۔21) کے عہدوں پرفوری طورپر ترقیاں پانے والے جوڈیشل افسران میں کلیم ارشد خان، احسان اللہ خان محسود، جہانزیب شنواری، سیف اللہ جان، اصغر خان، جہانگیر خان، سید عبیداللہ شاہ، فضل ستار، خالد خان، ممریز خان خلیل، مسز شہناز حمید خٹک،رشیدہ بانو، فرید خان علزئی، خالد خان، ریاض احمد، لیاقت علی، اظہر علی، امجد ضیاء صدیقی، حق نواز خان، مس عمبرین نوید، حیات گل، انعام اللہ وزیر، عابد سرور، پھول بی بی، ہدایت اللہ خان اور حق نواز شامل ہیں جبکہ عبد البصیر اور اجمل خان وزیر ڈسٹر کٹ اینڈ سیشنز ججز /ضلع قاضی (بی پی ایس۔21) کے عہدوں پر بالترتیب 15اور 19اگست 2018سے ترقیاں پائیں گے۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز /اضافی ضلع قاضی (بی پی ایس۔20)کے عہدوں پرفوری طور پر ترقی پانے والے جوڈیشل افسران میں محمد عاصم، مس حسن بانو، ملک محمد حسنین، اعجاز الحق اعوان، میاں زاہد اللہ جان، عاصم ریاض، عبدالباسط، سلطان حسین، سید زاہد شاہ، قاضی عطااللہ اور امین سید شامل ہیں۔ جبکہ شیر عزیز اور فیصل انجم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز /اضافی ضلع قاضی (بی پی ایس۔20) پربالترتیب 15اور 19اگست 2018سے ترقیاں پائے گے۔اسی طرح سینئرسول ججز /اعلیٰ علاقہ قاضی (بی پی ایس۔19) کے عہدوں پر فوری طورپر ترقی پانے والے جوڈیشل افسران میں عبد الوہاب قریشی، زعیم احمد،عبد الماجد، فدامحمد، امان اللہ خان، محمد طیب جان، مرزا محمد کاشف، افضل احمد، عطااللہ جان، آفتاب اقبال، ناصر خان، محمد فیصل، ظفراللہ، محمد عمر الفاوق، طلاء محمد، فضل گل، شبیر محمد درانی، اکرام اللہ اور مسز اقصی سید شامل ہیں جبکہ طارق عباس اور محمد اقبال سینئرسول ججز /اعلیٰ علاقہ قاضی (بی پی ایس۔19) پر بالترتیب15اور 19اگست 2018سے ترقیاں پائے گے۔ اس امر کا اعلان رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ پشاور کی جانب سے جاری کردہ تین الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات