چترال(نمائندہ چترال میل)مسلم لیگ (ن) چترال کے ورکروں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کثیر تعداد میں ورکروں نے شرکت کی۔اجلاس میں نیب عدالت کی طرف سے میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کی سزا کو غیر قانونی اور غیر اسلامی قرار دیا اور اس فیصلے کے خلاف بروز پیر چترال میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مقررین جن میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر فضل الرحیم ایڈوکیٹ،زار عجم لال،صفت زرین،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،چیئرمین محمد ولی شاہ،صدیق احمد،محمد کوثر ایڈوکیٹ،سید احمد خان،ساجد اللہ ایڈوکیٹ اور منیر چارویلو وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے نیب عدالت کی طرف سے فیصلے کو سیاسی انتقام قراردیا اور کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور اُن کے خاندان کو پاکستان کے لئے اُن کی خدمات کی سزا دی گئی ہے۔اجلاس میں میاں محمد نواز شریف سے مکمل طورپر اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا گیااور کہا گیا کہ میاں محمد نواز شریف کسی صورت بھاگنے والے نہیں ہے وہ اس قوم کی واحد اُمید ہے اور ملک واپس آ کر قید کی سزا کاٹنے کے لئے تیار ہے۔مقررین نے کہا کہ اس سے قبل بھی پاکستانی عدالتوں نے بھی میاں محمد نواز شریف کو 14سال قید بامشقد اور سیاست کے لئے 21سال نااہلی کا فیصلہ دی تھی۔مگر اللہ کے فضل سے میاں محمد نواز شریف اس آزمائش میں بھی کامیاب رہا تھا اور اب بھی آزمائش کے اس گھڑی میں سرخرو ہونگے قوم اُن کے ساتھ ہیں۔مقررین نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کے دورِ حکومت میں پیٹرول 70روپے کا مل رہاتھا،ڈیزل 80روپے کا ہوگیا تھا۔ایک من چاول کی قیمت 1500روپے تک آگیا تھا اور آٹا 1300روپے میں مل رہا تھا۔اب نواز شریف کو سازش کے تحت سیاسی منظر سے ہٹانے کے بعد پیٹرول120روپے اور مہنگائی سرچڑ کر بھول رہی ہے جس سے ثابت ہورہا ہے کہ دراصل پاکستانی عوام کو سزا دیا جارہا ہے۔اجلاس میں بروز پیر صبح دس بجے میاں محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالنے اور پُرامن احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات