چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرلوئرچترال فلک ناز نے ایک اخباری بیان میں عوام الناس کومطلع کیاہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پرعام انتخابات کے لئے ملک بھرمیں غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے لوئرچترال کے ہرویلچ کونسل سطح پرانتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرقائم کردئیے ہیں یہ ڈسپلے سنیٹر21مئی 2022سے لے کر19جون 2022تک کھلے رہیں گیاورہرڈسپلے سنیٹرمیں ایک انچارج قائم کیاگیا۔جس میں غیرحتمی انتخابی فہرستیں عوام الناس کے معائنہ کیلئے رکھی گئی ہیں۔اس دوران ووٹرزاپنے اوراپنے اہل خانہ کے ناموں کے اندراج اورکوائف کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں۔۔اگرکسی اہل فردکاووٹ درج نہیں ہے تووہ شناختی کارڈ کے مستقل یاعارضی پتہ کے مطابق اپناووٹ درج کرواسکتاہے۔نیزکسی غیرمتعلقہ /فوت شدہ ووٹرکے ووٹ کااخراج اورشناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی کروائی جاسکتی ہے۔انہوں کے کہاکہ سرکاری ملازمین اوران کے اہل خانہ عارضی پتہ پراپنے ووٹ کااندراج ومنتقلی کرواسکتے ہیں۔ملک بھرمیں کل 20159ڈسپلے سینٹرزتعلیمی اداروں اورسرکاری عمارتوں میں قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فارم ڈسپلے سنیٹرزکے علاوہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنروں،اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتراورالیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ccp.gov.pk پربھی موجودہیں۔ووٹ کے اندراج کے لئے بھی فارم 15کوائف کی درستگی کیلئے فارم 17جبکہ ووٹ کے ٹرانسفرکے لئے بھی فارم 15پرکیاجائے گا۔یادرہے کہ کوئی بھی ووٹراپنے انتخابی علاقے کی انتخابی فہرستوں میں موجودکسی بھی غیرمتعلقہ ووٹرکے خلاف فارم 16پرکرکے اعتراض جمع کراسکتاہے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال